Urdu
کھیل

چٹاگانگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ چوتھے دن لنچ تک میزبان ٹیم نے چھ وکٹ کھوکرایک سوپندرہ رنزبنائے۔ مجموعی لیڈ ایک سوانسٹھ رنزکی ہوگئی۔ لٹن داس بتیس رنز پاکستانی بولرزکی راہ کی آخری رکاوٹ بنے۔

ظہوراحمداسٹیڈیم چٹاگانگ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ چوتھےدن بنگلہ دیش نے چار وکٹ پرانتالیس رنزسے نامکمل اننگ شروع کی اورلنچ تک چھ وکٹ کھوکرایک سو پندرہ رنزبنالیے۔ مشفیق الرحیم سولہ اورمہدی حسن نے گیارہ رنزبنائے۔ ڈیبیو ٹیسٹ یاسرعلی چھتیس رنزبناکر ریٹائرڈہرٹ ہوگئے۔

شاہین شاہ نے تین،حسن علی نےدو اورساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی مجموعی برتری ایک سو انسٹھ رنز ہے اوردوسری اننگ میں ان کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ:سری لنکا کی ٹیم 378 رنز بناکر آؤٹ

ibrahim ibrahim

ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیاکی ٹاپ،پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار

ibrahim ibrahim

ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

Leave a Comment