Urdu
پاکستان تازہ ترین کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ : تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی اور بارش کے سبب ختم

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن عثمان خواجہ کے ستانوے رنز کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر دوسو اکہتر رنز بنائے۔ خراب روشنی اور بارش کے سبب تیسرے دن اڑسٹھ اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے آسٹریلیا کو مزید دوسو پانچ رنز درکار ہیں۔ اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے دن آسٹریلیا کی صرف دو وکٹیں گریں ۔ اسلام آباد میں پیدا ہوکر آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے عثمان خواجہ تین رنز کی کمی سے پاکستان میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرپائے۔ وہ نعمان علی کا شکار ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر اڑسٹھ رنز بناکر ساجد خان کی وکٹ بن گئے۔

تیسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو مارنوس لبوشانے انہتر اور اسٹیو اسمتھ چوبیس رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ چوتھے دن کھیل کا آغاز پندرہ منٹ قبل کیا جائے گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر دوسو اکہتر رنزرنز سے شروع کرے گی۔

Related posts

قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

Hassam alam

امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آگیا

Hassam alam

پاک فضائیہ کی جانب سے مری میں امدادی کارروائیاں جاری

Hassaan Akif

Leave a Comment