Urdu
تازہ ترین کھیل

چٹاگانگ ٹیسٹ، تیسرے روز کھیل کے اختتام پربنگلہ دیش کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز

چٹاگانگ:پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ۔

میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 39رنز بنالئےاور پاکستان کے خلاف 83رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ مشفق الرحیم 12اور یاسر علی 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ شاہین آفرید ی نے 3 اور حسن علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ تیسرے دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان 145رنز پر اننگز کا آغاز کیا تھا، ڈیبیو میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ابتدائی دو وکٹوں کے بعد عابد علی نے شاندار سنچری بنائی، بنگلا دیش کے خلاف اوپنر نے کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی، بابر اعظم 10 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان کے بعد پویلین لوٹنے والوں کی لائن لگ گئی، فواد عالم 8 ، محمد رضوان 5، حسن علی 12 ، ساجد خان 5 اور نعمان علی صرف 9 رنز بنا سکے۔ پوری شاہین ٹیم 286 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بنگالی باولرز تائج الاسلام نے 7، عبادت حیسن نے 2 جبکہ مہدی حسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

وزیرخزانہ کون ہوگا؟ 4 ناموں پر غور شروع

Hassam alam

سعودی عرب ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

Hassam alam

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment