Urdu
تازہ ترین کھیل

خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161رنز

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کا پہلا روز خراب روشی کے باعث ختم کر دیا گیا، قومی ٹیم نے پہلے روز دو سیشن میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر 70 کے مجموعے پر عابد علی بھی 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے کہ بارش آنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث دو بار کھیل کو روکا گیا تاہم میچ ریفری نے صورت حال کا جائزہ لیا اور خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم 60 اور اظہر علی 32 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

کوئی شخص نہ اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے، شیخ رشید

Hassam alam

پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے

Hassam alam

دفترخارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment