Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اور اومان نیوی کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان بحریہ اور رائل نیوی آف اومان کے مابین دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب کا انعقاد کیا گیاہے۔مشق میں دونوں بحری افواج کے جہازوں،فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی

ترجمان پاکستا ن بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ اور رائل نیوی آف اومان کے مابین دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں بحری افواج کے بحری جہازوں، فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی ۔ روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاکستا ن بحریہ کے مطابق بحری مشق دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی۔مشق کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

Related posts

سینئر کھلاڑیوں کو کھلائیں تو تنقید، نوجوانوں کو موقع دیں تو مسئلہ، بابر اعظم

Hassam alam

افسران کے تبادلوں پر وزیراعظم کو ہم سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، مراد علی شاہ

Hassaan Akif

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 406 افراد متاثر

Hassam alam

Leave a Comment