پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی سوات میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کے انخلاء کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے ایک سو دس افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

پاک فوج کی سوات میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کے انخلاء کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیئے بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے 4خصوصی ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے افراد کا نکالنے کے لیئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔ خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو کیئے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمراٹ کے پہاڑی چوٹی پر پھنسے افراد کو موسم کی بہتری پر نکالا جائے گا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ سوات میں دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے۔ ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے دیر اسکاؤٹس فلڈ ریلیف کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More