Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان خطے میں قطر کے سیاسی کردار کو اہمیت دیتا ہے، وزیرمذہبی امور

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات، معتدل سیاسی کردار اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات میں بتایا گیا کہ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، معاشرے میں برداشت کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں قطر کے معتدل سیاسی کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ خطے کی تعمیر وترقی میں دونوں برادر ممالک موثر شراکت دار ہو سکتے ہیں جبکہ قطر ی سفیر شیخ سعود عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں مزید پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع موجود ہیں۔

Related posts

امریکا کا سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد جلد ایوان پیش کی جائےگی، احسن اقبال

Rauf ansari

کورونا سے 49 افراد جان کی بازی ہارگئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment