پاکستان نے حساب برابر کر لیا، بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ رضوان اور نواز کی شاندار بلے بازی۔

پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے راؤنڈ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 14 اور فخرزمان 15 اور محمد نواز 20 گیندوں پر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کے ایل راہول 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 13 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے گئے۔ رشبھ پنت 12 گیندوں پر 14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے، ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور آصف علی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، دیپک ہوڈا 16 سکور بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیئے 182 رنز کا ہدف دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More