پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔کورونا کے مزید 12ہزار 671 ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کے 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 111مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More