اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ون چین ون تائیوان کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ ہم اس کی علیحدہ حیثیت کوتسلیم نہیں کرتےہیں۔
دفترخارجہ میں میڈیابریفنگ دیتے ہوئےترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کاکہنا تھا کہ افغانستان کےحوالے سے ٹرائیکا پلس اجلاس بڑی پیش رفت ہے۔افغانستان کی مدد کیلئے دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ افغانستان وفدکےساتھ افغان مہاجرین کی واپسی میں فضائی سروس، بارڈرمنیجمنٹ پربات ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ جی ایس پلس کے حوالے سے پاکستان نے اقدامات کیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، ہم اس کی علیحدہ حیثیت کوتسلیم نہیں کرتےہیں۔