Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوکرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یوکرائن کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اعادہ کیا اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے سفارت کاری کی ناگزیریت پر زور دیا۔ اور کہا تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات کے باعث معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یوکرین کے وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص طلباء کے انخلاء اور ان کی بحفاظت پاکستان واپسی کا اہم معاملہ بھی اٹھایا۔ شاہ محمود قریشی نے انخلاء کے عمل میں یوکرائنی حکام کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Related posts

حکومت تو نہیں بچاسکتے اگر عزت ہے تو وہ بچالو، مریم نواز

Rauf ansari

میونسپل کمیٹی پتوکی کے مسیحی ملازمین کا کرسمس سے قبل تنخواہیں نا ملنے پر احتجاج

Rauf ansari

آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائیگی، وزیر اطلاعات

Rauf ansari

Leave a Comment