Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان نے افغان امن عمل میں مثبت کردار ادا کیا، اعلامیہ

اسلام آباد: پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہواجس میں عسکری حکام نے اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ شرکاء اجلاس کو اعلیٰ عسکری حکام خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دی ۔ خطے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں خصوصاً تنازع کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پرجامع بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان افعان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا۔افغانستان میں امن کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان نے افغان امن عمل میں پُرخلوص طور پر مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔افغانستان میں پائیدار امن و استحکام خطے میں امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ موجودہ حالات کسی اور انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں۔اس سلسلے میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔امید ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔اجلاس میں پاک افغان سرحد پر بارڈر کنٹرول کے نظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related posts

سب سے قلیل اور سب سے طویل دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

Hassam alam

برطانیہ:خیرات کی رقم تحریکِ انصاف کو منتقل کیے جانے کا انکشاف

ibrahim ibrahim

ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو ٹیکنو والا سودا بک سکے گا، شہباز گل

Hassam alam

Leave a Comment