Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امدادی سامان کے 7 ٹرک افغان حکام کے حوالے

اسلام آباد: پاک افغان کو آپریشن فورم نے امدادی سامان کے 7 ٹرک طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیئے۔

پاک افغان کوآپریشن اور خدیجتہ الکبریٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے مفتی طارق مسعود ، مفتی محمد فیاض اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اشرف الدین نے امدادی سامان سے بھرے 7ٹرک افغان عہدیدار محمد نسیم احمد ی کے حوالے کئے جس میں ادویات،کمبل اور اشیاء خورد نوش شامل تھیں۔

اس موقع پر محمد نسیم احمدی نے کہا کہ افغانستان میں میں 10لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ دیگر افغان شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک اس مشکل گھڑی میں افغانستان عوام کوبھرپور مالی امداد اور دیگر امدادی سامان فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

افغان عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاک افغان فورم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں افغان عوام کی مدد کی ہے جس پر ہم پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر خدیجتہ الکبریٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مفتی طارق مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغا ن عوام کے لئے اس مشکل گھڑی میں 7ٹرک امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ افعانستان عوام کے مشکلات میں کمی آسکے اور وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کی مریم نواز کے الزامات کی تردید

Zaib Ullah Khan

حکومت کا عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کا اعلان

Rauf ansari

امریکہ کی ترکیہ کو روس سے تعلقات رکھنے پر پابندی کی دھمکی

Hassam alam

Leave a Comment