Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان 75 ویں سالگرہ پر او آئی سی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، عاصم افتخار

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ او آئی سی نے کشمیری قیادت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے کلیدی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع کے سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان نے یوکرین کے لیے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر امداد بھیجی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میزائل کے معاملے پر پاکستان نے مشترکہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ پی فائیو اور یورپی یونین کو اس معاملہ پر وزارت خارجہ میں بریف بھی کیا گیا ہے۔

Related posts

عمران نیازی آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے، شہباز شریف

Rauf ansari

پرویز الہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد، وزیر اعظم کی مبارکباد

Zaib Ullah Khan

قومی لیڈروں کو عدالتی فیصلوں کا دفاع کرنا چاہيئے، چیف جسٹس

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment