Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

ٹی ٹوئنٹی طرز میں ایشیاکپ کا سب سے بڑا پاکستان اور بھارت کا معرکہ آج دبئی میں ہوگا۔ پاکستان شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر جبکہ بھارت جسپریت بمرا کی خدمات سے محروم ہوگا۔ بابراعظم اور روہت شرماالیون اہم ترین جنگ کےلیے تیار ہیں۔ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے دو اور مقابلے بھی ہوں گے۔

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کاسب سے بڑا پاکستان بھارت معرکہ آج دبئی میں ہونا ہے۔جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اس میچ کے بے چینی سے منتظر ہیں۔ ایشیا کپ میں روایتی حریف ٹیموں کا دو اور مرتبہ ٹکراؤ ہو گا۔ پاکستان ٹیم اپنے اہم ترین ہتھیار شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر جبکہ بھارت جسپریت بمراکے بغیرمیدان میں اتریں گے جو انجریز کا شکار ہیں۔

ایشیاکپ میں باہمی نو میچوں میں بھارت نے چھ اور پاکستان نے دو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بھارت سات ، سری لنکا پانچ اور پاکستان دو بار ایشین چیمپئن بن چکا ہے۔ کپتان بابر اعظم اور روہت شرما اپنی ٹیموں کی امیدوں کا محور ہیں۔

Related posts

بلاول کا لانگ مارچ، شارٹ مارچ میں تبدیل ہو گیا، فیاض چوہان

Rauf ansari

بہت جلد پیپلزپارٹی کےپاس سندھ حکومت نہیں رہے گی، اسد عمر

Hassaan Akif

وقت آ گیا قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو

Hassam alam

Leave a Comment