Urdu

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق سے ایریکسن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور پاکستان میں موبائل فون تیاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے ایریکسن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن اور پاکستان میں موبائل فون تیاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی لیئے بھرپور کام کررہے ہیں۔عوام کو سستے اور معیاری موبائل فون کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ہمارے نوجوانوں میں بہت پوٹینشل ہے۔ایریکسن پاکستان کی ہنر مند فورس سے فائدہ اٹھائے۔ملک میں اس وقت پانچ انکوبیشن سینٹرز ہیں اور اگلے چھ مہینوں میں حیدرآباد اور فیصل آباد میں بھی انکوبیشن سینٹرز کام کرنا شروع کر دیں گے۔

Related posts

ای وی ایم اور آر ٹی ایس کے استعمال پر کمیٹیاں بنادی ہیں

Hassam alam

اپوزیشن کیلئے ایک اور سرپرائزتیار ہے، فرخ حبیب

Rauf ansari

اماراتی وزیرخارجہ کی حناربانی کھر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment