پاک بحریہ نے 9 بھارتیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک بحریہ نے بھارتی کشتی جمنا ساغر کے سمندر میں ڈوبنے کی اطلاع پر بروقت امدادی کاروائی کی ہے۔ ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے دس میں سے نو افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی کشتی جمنا ساغر کےڈوبنے کی اطلاع پر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے۔ بھارتی کشتی کے9 افراد کو ایک دوسرے بحری جہازکے ذریعے زندہ بچا لیا۔ پاک بحریہ کے جہاز نےہلاک بھارتی شہری کی لاش کو سمندر سے نکالا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More