Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی این ایس عالمگیر کی نائجیرین بندرگاہ لاگوس آمد، دونوں ممالک کی مشترکہ مشق

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر افریقی ملک نائجیریا پہنچ گیا۔نائجیریا کی بندرگاہ لاگوس آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پی این ایس عالمگیر خیر سگالی کا پرچم لہراتے افریقی ملک نائجیریا پہنچ گیا۔نائجیریا کی بندرگاہ لاگوس آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مشن کمانڈر کی نائجیرین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان بحریہ نے کورونا سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ڈائریکٹرجنرل میڈیکل سروسز سرجن ریئر ایڈمرل قمر الحق نور نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق نائجیریا کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

Related posts

عمران خان تمام اداروں پر قبضہ چاہتے ہیں،سعد رفیق

ibrahim ibrahim

عمران خان کی چھ جولائی تک عبوری ضمانت منظور

ibrahim ibrahim

پی ڈی ایم میں شا مل جماعتیں ایک دوسرے کو صرف دھوکہ دے رہی ہیں، حسان خاور

Hassaan Akif

Leave a Comment