Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے۔ جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔ گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ جو بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان پر امن ہے۔بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔سرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے۔ہم نے ساز گار ماحول فراہم کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ۔ہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی ۔پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے۔دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے۔افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتےمعاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔افغان مہاجرین کی واپسی کا زیادہ انحصار افغانستان کی معاشی حالات کی بہتری پر ہے۔بلوچستان حکومت کو امن اومان کے لئے ضروری وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

Related posts

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

Hassam alam

کورونا کی پانچویں لہر، کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ

Hassaan Akif

وزیراعظم 3 فروری کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

Rauf ansari

Leave a Comment