Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی پروپیگنڈا مستردکردیا

اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مستردکردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا۔

دفتر خارجہ نے کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ترجمان نے کہا کہ پروپیگنڈا من گھڑت اوربھارتی دانستہ مہم کا حصہ ہے۔ بھارت کا مقصد سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور صاحب کوریڈور کھولنے کے اقدام کو نقصان پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈے کے پیچھے چھپے عزائم نئے نہیں ہیں۔ اس کا مقصدمسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف انتہاپسند ہندووں کے مظالم پر پردہ ڈالنا ہے۔کرتارپور کوریڈور سکھ برادری کے لیے پاکستان کا تحفہ ہے۔بھارت کو اپنے ملک مین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی فکر کرنی چاہئے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ 299 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار674 پر بند

Rauf ansari

حکومت کرنے کے لئے نہیں عوامی خدمت کے لئے سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو

Hassaan Akif

لاپتہ افراد کیسز، وزیراعظم شہباز شریف عدالتی حکم پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے

Nehal qavi

Leave a Comment