کراچی: پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ماہی گیر لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہے تھے۔
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا۔ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا جوکہ لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہے تھے۔ ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن برداشت کرررہا ہے ۔قیدیوں کو بذریعہ بس لاہور منتقل کیا جائے گا۔لاہور میں قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائےگا۔
ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 588بھارتی ماہی گیر قیدی موجود ہیں۔42 کے کیسز چل رہے ہیں، 516 سزایافتہ قیدی ہیں۔بھارتی قیدیوں میں 10 سویلین قیدی بھی ہیں۔ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کےلیے بھارت کواقدامات کرنےچاہئیں۔
