Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان علاقائی سالمیت اور انسانی حقوق کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، بلاول

اسلام آباد: جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں، پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا، جرمن وزیرخارجہ نے دفترخارجہ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا جرمنی کی وزیرخارجہ کے ہمراہ وزارت خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جرمنی کی وزیر خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، جرمنی پاکستان کا بڑا شراکت دار ہے، گزشتہ سال پاکستان نے جرمنی کے ساتھ 2.5 بلین ڈالر کی تجارت کی، جرمنی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ساتواں ملک ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان عالمی برادری کے انسانی حقوق، خواتین کے ساتھ حقوق پر عالمی برادری کے جذبات کا احترام کریں گے، ضروری ہے کہ دنیا افغان عوام پر توجہ دے، ہم نے افغانستان سے 24 ممالک کے 90 ہزار افراد کے انخلاء میں مدد دی، یوکرین کے مسئلہ پر بھی تبادلہ کیا گیا، پاکستان کسی بھی ملک کی علاقائی سالمیت ، سرحدوں، انسانی حقوق کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے ، تنازع کے آغاز سے ہی ہم روس، یوکرین اور دیگر ممالک کی قیادتوں سے رابطہ میں ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی سے ممکن ہے، بھارت میں تازہ واقعہ میں بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے حضور پاک کی زات پر توہین آمیز کلمات کہے گئے، کشمیری عوام کی جدوجہد، اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرپر بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ دنیا بھی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کا پرامن اور یواین قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان مہاجرین کو پناہ دیکر پاکستان نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، جرمنی پاکستان کے ساتھ تمام معاملات میں تعاون کے فروغ کا خواہا ں ہے، طالبان حکمران سے امید ہےخواتین کو تعلیم اور دیگر امور میں آگے لائیں گے، طالبان حکومت میں خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، جرمنی افغان خواتین کی ہر شعبے میں معاونت کا سلسلہ جاری رکھے گا، افغانستان کے معاملات پر پاکستان سے رابطے میں رہتے ہیں، روس کی جانب سے یوکرین میں حملوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گی۔

Related posts

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی وار

Rauf ansari

وزیر اعظم کو ایڈووکیٹ جنرل کی صحافی محسن بیگ کیس پر بریفنگ

Rauf ansari

مری جانے کیلئے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع

Hassaan Akif

Leave a Comment