ایشیا کپ، آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اس میچ کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔ یہ میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا نے سپر فور کے دونوں میچ جیت کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا ہے دونوں نے افغانستان اور بھارت کو شکست دی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More