پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملا جلا رجحان رہا۔مارکیٹ108پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار460 پربند ہوئی۔سونے اور ڈالرکی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ108پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار460پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر360 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 190کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ139کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,667 جبکہ کم ترین سطح 42,351 رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 3روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر219روپے سے222روپے پر بند ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر15 پیسے کی کمی سے 218 روپے 75 پیسے سے218 روپے 60پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 2ہزارروپے کااضافہ ہوگیا۔ جس کے بعدفی تولہ سونا 1 لاکھ41ہزار روپے پر پہنچ گیا۔10گرام سونے کی قیمت 1715روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار885روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 13ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1702 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More