پی ایس ایکس 100 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافے سے 44ہزار111 پر بند

کراچی: کاروباری ہفتے تیسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 44ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔ مارکیٹ 183 پوائنٹس کے اضافےسے 44 ہزار 111 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر338 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 196کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 111 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,377 جبکہ کم ترین سطح 43,928 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More