Urdu
تازہ ترین کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 520 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی-مارکیٹ520پوائنٹس کے اضافے سے46ہزارکی حدعبورکرگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 46ہزار کاہندسہ عبورکرگیا۔ مارکیٹ 520 پوائنٹس کے اضافے سے46 ہزار 73پربندہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر334 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 166 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ154کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ میں1 عشاریہ 14فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح46,203 جبکہ کم ترین سطح 45,553 رہی۔

Related posts

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا

ibrahim ibrahim

عمران خان نے سید طارق محمود الحسن کو معاون خصوصی مقرر کردیا

Rauf ansari

عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment