کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاو رہا۔ جس کے بعد مارکیٹ 26 پوائنٹس کے اضافے سے43ہزار 928 پر بند ہوئی۔
دن بھرمجموعی طورپر 311کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 158کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 126کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 44,289 جبکہ کم ترین سطح 43,784 رہی۔