ایشیاکپ کے لیے بابراعظم الیون نےتیاری شروع کردی۔ آئی سی سی اکیڈمی میں سخت گرمی میں کھلاڑیوں کی تین گھنٹے بھرپورپریکٹس کی۔ بیٹنگ اوربولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔ شاداب خان فیلڈنگ کی مشقوں میں کوچزکی مددکرتے رہے۔
ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف دودن باقی ہیں۔ بابراعظم الیون نے ایشین میگاایونٹ کے تیاریاں شروع کردیں۔ دبئی کے گرم موسم میں آئی سی سی اکیڈمی تین گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی۔ کوچزکی زیرنگرانی پلیئرز نے بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی۔ بیٹر نے پاورہٹنگ اوربولرز نےمختلف ورائیٹیزکو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ نائب کپتان شاداب خان فیلڈنگ مشقوں کے دوران کوچز کی مدد کرتے نظر آئے۔
عمررشید بطوراسسٹنٹ بولنگ کوچ ٹیم کوجوائن کرلیا۔ انہیں شان ٹیٹ کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔ عمر رشید نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولرز کے ساتھ کافی کام کیا ہے اور محمد حسنین کا بولنگ ایکشن درست کرانے میں ان کا بڑا کردار ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ کے متبادل محمد حسنین بھی آج دبئی پہنچیں گے۔آج ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔
