ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More