Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانوی نمائندے نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانوی نمائندے نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں افغانستان کی موجود صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں۔افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے اور معاشی ترقی کےلیے عالمی اتحاد ضروری ہے۔

Related posts

پانچ لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا ہے، شرجیل انعام میمن

Nehal qavi

شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع

ibrahim ibrahim

پی ڈی ایم عوام کی خدمت کے بجائے محلاتی سازشوں میں مصروف ہے، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

Leave a Comment