پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ پاکستان کے انجرڈ فاسٹ باولر شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ میچز کے اختتام کے بعد اب سپرفور مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کا آج دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ، افتخار احمد،خوشدل شاہ، آصف علی ،محمد نواز،نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More