ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئےایک سواکیس رنز بنائے تھے۔
دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوورمیں آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابراعظم تیس رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے،محمد رضوان چودہ اور فخرزمان تیرہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے کچھ مزاحمت کی،انہوں نےچھبیس رنزبنائے۔
پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی تھیں، شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو موقع دیا گیا۔ حسن علی کو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ الیون میں شامل کیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اتوار کو ایشیا کپ ٹائٹل کے لیے ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی۔
