Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیاں میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی لنکن بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہیں کرسکا۔ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بابراعظم نے 30 اور محمد نواز نے 26 رنز بنائے۔محمد رضوان 14، فخر زمان اور افتخار احمد 13، 13، حارث رؤف نے 1 اور خوشدل شاہ نے 4 رنز بنائے، حسن علی اور آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا نے تین اوور پہلے ہی 17 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی طرف سے پاتھم نسانکا نے 55، بھانوکا راجاپکسے نے 24 رنز بنائے، محمد حسنین اور حارث رؤف نے 2، 2 اور عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اورسری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں، دونوں ٹيموں کےدرميان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان قادر اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Related posts

اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے، شیخ رشید

Hassam alam

پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

Hassam alam

وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کی قرارداد پر مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment