Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا افغانستان کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی امداد کے لیے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قرارداد عالمی برادری کی افغان عوام کی مدد کے لیے فوری ردعمل کی عکاس ہے۔

پاکستان نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی امداد کے لیے منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کا اتفاق رائے سے منظور ہونا خوش آئند ہے ۔ثابت ہوا کہ قرارداد افغان عوام کی انسانی امداد سلامتی کونسل پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کئی دہائیوں کے تنازعات کے باعث بے پناہ نقصان اٹھا چکے ہیں۔ یواین قرارداد پاکستان میں او آئی سی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کی منظور کردہ قرارداد کی عکاس ہے ۔پاکستان، افغانستان کی ہر ممکن تیز تر انسانی بحالی، تعمیرنو، ترقی، تکنیکی، مادی امداد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفترر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد ضرورت مند افغان عوام کے لیے درست سمت میں مثبت قدم ہے۔او آئی سی مطالبے کے مطابق اب افغان عوام کے لیے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔ہپاکستان پُرامید ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کی دل کھول کر مدد کریں گے۔تمام ممالک ، اقوام متحدہ ایجنسیاں، تنظیمیں، عالمی مالیاتی ادارے افغان عوام کی تیز تر مدد یقینی بنائیں۔

Related posts

کشمیری پرامن جدوجہد آزادی پر یقین رکھتے ہیں،مشعال ملک

ibrahim ibrahim

ازبک نائب وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

Rauf ansari

فیس بک پر بھی’ 2 فیکٹر آتھنٹیکشن ‘ لازمی قرار

Hassaan Akif

Leave a Comment