Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آج ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیئے پراعتماد ہیں۔

ایشیا کپ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز آرام کیا تھا اور آج دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں۔ پاکستان کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔ میچ میں سری لنکا کا انحصار وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کی سپن جوڑی پر ہوگا جنہوں نے گزشتہ میچ میں پاکستان کی اننگز کو 121 رنز تک محدود رکھا۔ پاکستانی تماشائیوں کی نظریں محمد رضوان اور محمد نواز پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم رہنے والے بابر اعظم کوفائنل میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

Related posts

مقدمات سے عمران خان کی مقبولیت بڑھے گی، فیاض چوہان

Rauf ansari

مری سانحہ سے ثابت ہوا ملک میں نالائقی،نااہلی،بے حسی اور ظلم مسلط ہے،شہباز شریف

Rauf ansari

امریکی صدر جو بائیڈن نے گن کنٹرول کے قانون پر دستخط کردیے

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment