پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو63رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

محمد رضوان اور حیدر علی کے درمیان 105 رنز کی زبردست شراکت داری قائم ہوئی۔ رضوان 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ حیدر علی نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔جبکہ محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اسکور 200 رنز تک پہنچایا۔

مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی 137سکور بناکر پویلین لوٹ گئی،شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 31رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 40رنز دیکر 4کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More