سفارت خانے کا عدم تعاون، یوکرین میں پاکستانی سخت اذیت میں مبتلا

کراچی: روس کے یوکرین پر حملے کے باعث یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستانی طلبہ کا سفارت خانے کے عدم تعاون کا شکوہ بھی کیا ۔

جنگ کے باعث یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ سفارت خانہ بھی ان کی کوئی مدد نہیں کرہا ہے ۔طالب علم علی حیدر کااپنے وڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہم تیس کلو میٹر پیدل سفر کر کے پولینڈ کے بارڈر پر پہنچے ہیں۔

علی حیدر نے کہا کہ ہمارے حکمران دعوی ٰکر رہے ہیں کہ ہم نے تمام طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے ۔ ہم انتہائی شدید سردی منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ میں انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ۔حکمرانوں سے درخواست ہے کہ ہماری مدد کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More