Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، مشیر تجارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔امریکا، برطانیہ اور چین کو رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکا، برطانیہ اور چین کو رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔امریکا کو رواں مالی سال برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 4ماہ میں امریکاکو 2 ارب 8 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں 1 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر برآمدات تھیں۔

مشیر تجارت نے کہاکہ چین کو پاکستانی برآمدات 82 فیصد اضافے سے 935 ملین ڈالر رہیں جوکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 514 ملین ڈالرکی برآمدات تھیں جبکہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 11فیصد اضافے سے 742 ملین ڈالر رہیں۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی اسی عرصے میں برطانیہ کو برآمدات669ملین ڈالر تھیں۔ جولائی تا اکتوبر برآمدات 24.7فیصد اضافے سے 9.44ارب ڈالر رہیں۔ مشیر برائے تجارت نے کہاکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں برآمدات 7.57 ارب ڈالرکی تھیں، پاکستانی برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ سامنے آیا۔

Related posts

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

Hassam alam

وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب

Hassaan Akif

نون لیگی وفد آج سربراہ قاف لیگ سے ملاقات کرے گا

Rauf ansari

Leave a Comment