Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی آزادی کی تحریک اب رکنے والی نہیں ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب قوانین کے استعمال کی کوشش کی ۔ آج تک پاکستان میں کبھی کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی ۔

فواد چوہدری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انہوں نے توہین مذہب قوانین کے استعمال کی کوشش کی ۔ آج تک پاکستان میں کبھی کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی ۔ وزیر قانون اور وزیر داخلہ فاتحانہ انداز میں بتا رہے ہیں کہ ہم نے ان قوانین کا استعمال کیا ہے ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کے خلاف اب کردار کشی کی ایک بڑی مہم لانچ کی جارہی ہے ۔ جعلی وڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے عمران خان کے کردار پر بات کی جائے گی ۔ 2018 میں بھی ایک خاتون کو پیسے دئیے گئے جس نے کتاب لکھی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی آزادی کی تحریک ان معاملات سے رکنے والی نہیں ہے ۔ آج چاند رات کو لاکھوں نوجوان جھنڈے اٹھا کر نکلیں گے ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ مئی کے آخری ہفتے میں پورے پاکستان سے لاکھوں لوگ اسلام آباد ہونگے ۔

Related posts

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

Hassam alam

اداکارہ سونیا حسین کیریئر کا پہلا ایوارڈ جیتنے پر آبدیدہ ہو گئیں

Hassaan Akif

جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Hassam alam

Leave a Comment