Urdu
تازہ ترین کھیل

کراچی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، اسٹریلیا نے 505 رنز بنا لیے

کراچی: نیشنل کرکت اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان اور اسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں پر 505 رنز بنالیے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تمام آسٹریلین بیٹسمینوں نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز تھا۔ ناٹ آؤٹ بلے بازوں عثمان خواجہ نے 127 اور نائٹ واچ مین ناتھن لیون نے صفر سے دن کا آغاز کیا۔

پہلے سیشن میں صرف ایک وکٹ گری ناتھن لیون 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے سیشن میں عثمان خواجہ کی وکٹ گری جب وہ 160 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ الیکس کیری 93، ٹریوس ہیڈ 23 اور کیمرون گرین 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی باؤلرز نے 27 اضافی رنز بھی دیئے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 8 وکٹوں پر 505 رنز رہا۔ مچل اسٹارک 28 اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔

فہیم اشرف اور ساجد خان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جبکہ حسن علی، نعمان علی اور بابر اعظم کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر226روپے سے تجاوز کرگیا

ibrahim ibrahim

پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مشیر تجارت رزاق داؤد

Hassam alam

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

Rauf ansari

Leave a Comment