Urdu
تازہ ترین کھیل

کراچی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم آسٹریلیا نے 251 رنز بنالیے

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے تین وکٹوں پر دوسو اکیاون رنز بنالیے۔ عثمان خواجہ سنچری بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر دوسو اکیاون رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلنے کے بعد فہیم اشرف کا نشانہ بنے۔ مارنوس لبوشانے کھاتہ کھولے بغیر صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔

اسٹیو اسمتھ پہلے دن کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو تیسرے سیشن کے اختتامی اوورز میں حسن علی کی گیند پر دوسری سلپ میں فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسمتھ نے 72 رنز بنائے۔


پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز عثمان خواجہ اپنے انفرادی اسکور 127 رنز سے کریں گے۔ ان کے ساتھ ناتھن لیون نائٹ واچ مین صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں

Related posts

پی آئی اے کے طیارے کی پھٹے ٹائر کے ساتھ ٹیک آف کا ا نکشاف

Rauf ansari

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Hassam alam

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment