Urdu
تازہ ترین کھیل

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لیے

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ شاہین شاہ اورنسیم شاہ نے دو، دو اور ساجد خان نےایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے دن آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے 91 رنز کی ایک اور شاندار اننگز کھیلی۔ اسٹیو اسمتھ 59 اور ٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ وارنر 7 اور مارنوس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ اسپنر ساجد خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسرے دن کا کھیل آسٹریلیا کی ٹیم پانچ وکٹوں پر دوسو بتیس رنز سے شروع کرے گی۔ کیمرون گرین بیس اور الیکس کیری آٹھ رنزبنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Related posts

ستمبر میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے،شیری رحمان

Hassam alam

سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنا بلاول کاکارنامہ ہے، شازیہ مری

Rauf ansari

نیوزی لینڈ میں سال 2022 کا آغاز، اسکائی ٹاور رنگوں میں نہاگیا

Rauf ansari

Leave a Comment