پاپوانیوگنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور زلزلہ کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ ملبے تلے دبنے اور دیگر حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ اتوار کی صبح مشرقی قصبے کاینانتو سے تقریباً 67 کلومیٹر (41 میل) کے فاصلے پر 61 کلومیٹر (38 میل) کی گہرائی میں آیا۔ مقامی رکن پارلیمنٹ کیسی ساوانگ نے بتایا کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کورنگا ایلوویئل مائننگ نے بتایا کہ تین کان کن زلزلہ کے باعث کان بیٹھنے سے زندہ دفن ہو گئے۔ ابھی تک زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔
