Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 نومبر کو ہونے کا قوی امکان

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر حکومت نے مشاورت شروع کردی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس 16 نومبر کو ہونے کا قوی امکان ہے، حکومت نے اپنے تمام پارلیمنٹرین کو اسلام آباد میں پیر کے روز تک پہنچنے کا ٹاسک دیدیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن اصلاحات، سمندر پار پاکستانیوں سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کرنا چاہتی ہے ۔اتحادی جماعتوں کو بھی پیر تک جواب دینے کا کہہ دیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب اپوزیشن نے بھی اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات کردی ہیں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن ممبران کو اسلام آباد نہ چھوڑنےکی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد مارچ کی کال دی تو آپ برداشت نہیں کرسکیں گے، عمران خان

Nehal qavi

حکومت پیٹرولیم لیوی بڑھاکر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے،شہبازشریف

ibrahim ibrahim

کراچی: گزشتہ رات سال کی سرد ترین رات ریکارڈ

Hassam alam

Leave a Comment