چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اہم اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی اجلاس آج بنی گالا میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال اور 13 اگست کو لاہور میں جلسہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عمران خان نے گزشتہ روز شہباز گل کی گرفتاری کے بعد بھی ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔