Urdu
پاکستان تازہ ترین

چوہدری پرویز الہیٰ نے اندراج مقدمہ کے لئےعدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے پر حمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے پچیس اپریل کو واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الہیٰ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اندراج مقدمہ کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں حمزہ شہباز سمیت لیگی ایم پی ایز، آئی جی پنجاب، ایس ایس پی اور دو سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ہم نے متعلقہ تھانے میں حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی مگر پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج حافظ محمد رضوان عزیز نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے پچیس اپریل کو واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

Related posts

پی ڈی ایم سندھ کے کل اجلاس میں مولانا فضل الرحمان شریک ہونگے

Rauf ansari

سندھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 کیس رپورٹ

Hassaan Akif

جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment