Urdu
کھیل

پی سی بی ایوارڈ کا میلہ آج شام سجے گا

پی سی بی ایوارڈ دو ہزاراکیس کا میلہ آج شام سات بجے سجے گا۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی ایوارڈ کی پانچ کیٹیگریز میں نامزد ہوئے ہیں۔ جن میں تین میں ان کا مقابلہ محمد رضوان اورحسن علی سے ہوگا۔ کپتان بابراعظم دو کیٹیگریزمیں ایوارڈ کے امیدوار ہیں۔ فوادعالم، حارث رؤف بھی نامزد پلیئرزمیں شامل ہیں۔

پی سی بی ایوارڈ دوہزار اکیس کا میلہ آج شام سات بجے سجے گا۔ شاہین شاہ آفریدی پانچ کیٹیگریز سب سے متاثر کن کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

محمد رضوان سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی، ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے قیمتی کرکٹر کی کٹیگریز میں نامزد ہوئے ہیں۔ حسن علی سال سب سے متاثرکن کارکردگی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اورقیمتی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ کپتان بابراعظم سال کے سب سے قیمتی کرکٹر اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر، فواد عالم کوسب سے متاثرکن کارکردگی اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدکیا گیا۔ حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئرکی کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے ارشد اقبال، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی جبکہ محمد حریرہ، آصف آفریدی، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان اور طیب طاہر ڈومیسٹک کرکٹر آف ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں۔ عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ اور ندا ڈار ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کی امیدوار ہیں۔ امپائر آف ایئر اور اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔

Related posts

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، پی ایس ایل سیزن پر گفتگو

Rauf ansari

شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

Hassaan Akif

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دے دی

Rauf ansari

Leave a Comment