پی سی بی ایک بار پھر کورونا وائرس کی لپیٹ میں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ ملازمین کے 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پانچویں لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More