لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ہزار بائیس اور تئیس کیلئے پندرہ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ دو ہزار تئیس اور چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کیلئے بھی فنڈز منظور۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد بیس سے بڑھا کر تینتیس کر دی گئی ہے۔رمیز راجہ نے ورلڈ کپ میں میتھو ہیڈن کو دوبارہ کوچ لگانے کا عندیہ بھی دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کیلئے پندرہ ارب روپے بجٹ منظور کر لیا گیا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں کو ڈھیروں خوشخبریاں سنائیں۔
رمیز راجہ نے بھارت کے ساتھ فوری کرکٹ بحالی کے امکان کر رد کر دیا بولے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مسئلہ نہیں۔کھیل میں سیاست کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہو رہے۔
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ میں پاکستان کی ٹیم نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ 75 فیصد کامیابی اپنے نام کی ہے۔پی ایس ایل میں ہر فرنچائز نے 81 کروڑ روپے کمائے جبکہ ورلڈ کپ میں میتھو ہیڈن کو دوبارہ قومی ٹیم کا کوچ لگایا جائے گا۔
