Urdu
تازہ ترین کھیل

پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کیلئےامپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کردیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ7 کے لیے امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی چیف میچ ریفری رنجن مدو گالے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس مرتبہ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے دو میچ ریفری پی ایس ایل سیزن سات کا حصہ ہوں گے۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے اور روشن ماہانامہ پاکستان آئیں گے۔ان کے ساتھ علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ملک بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

امپائرز میں مائیکل گوف اور رچرڈ الینگ ورتھ غیر ملکی ہوں گے جبکہ مقامی امپائرز علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور دیگر بھی ان کے ساتھ معاونت کریں گے۔پلے آف اور فائنل کے لیے امپائرز کا اعلان بعد میں ہوگا۔

Related posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے

Hassam alam

چاول کی قیمت میں فی کلو50 روپے تک اضافہ

Rauf ansari

سودی نظام ختم کرنا ہوگا ورنہ حکومت کو پٹخ دیں گے، سراج الحق

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment